More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredپنجاب

حکومت کام کر کے دکھائے ورنہ قوم سے معافی مانگے اور گھر جائے، حمزہ شہباز

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

لاہور: مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز نے بلاول بھٹو زرداری کے افطار ڈنر میں شرکت کے لیے روانگی کے قبل لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک گالیوں سے نہیں چلے گا کام کر کے دکھانا ہو گا، حکومت کام کر کے دکھائے ورنہ قوم سے معافی مانگے اور گھر جائے۔

انہوں نے کہا کہ کل وزیر اعظم نے کہا دُعا مانگو ایک ہفتہ میں گیس نکل آئے لیکن ابھی ان کے الفاظ بھی پورے نہیں ہوئے تھے کہ گیس نہ ملنے کا اعلان کر دیا گیا۔ ایسا شخص قوم کے لیے مایوسی ہے، یہ کھلاڑی نہیں بلکہ کھلنڈرا ہے۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا چاہیے اور اگر قوم اور ملک کے لیے اب اکٹھے نہیں ہوں گے تو کب ہوں گے؟۔ وزیر اعظم پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو روپے کی قدر میں کمی کا میڈیا سے پتہ چلتا ہے، اتنا بے خبر شخص ملک کاوزیراعظم بنا ہوا ہے۔

انہوں نے مہنگائی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی تاریخ کا بدترین معاشی بحران پیدا ہو گیا ہے، جبکہ ملک میں مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوا اور مہنگائی 3 پزار گنا بڑھ گئی ہے، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
ٹیگز
مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button