Featuredاسلام آباد

پاکستان میں رجسٹرڈ ایک لاکھ میں سے 50 ہزار کمپنیاں نان فائلر ہیں: چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہےکہ پاکستان میں ایک لاکھ کمپنیاں ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہیں جن میں ٹیکس فائلر50 ہزار کمپنیاں ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبر زیدی نے بتایا کہ شکایت آرہی تھیں کہ لوگوں کو نوٹس موصول نہیں ہورہے اور اکاؤنٹس منجمند کیے جارہے ہیں، یہ ہدایت کی ہے کہ جس کا اکاؤنٹ منجمند کیا جائے اس کو24 گھنٹے پہلے آگاہ کیا جائے جب کہ اکاؤنٹس منجمد کرنے کے حوالے سے قانون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بغیر پیشگی اطلاع کسی کا بینک اکاؤنٹ منجمد نہ کیا جائے، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی

چیئرمین ایف بی آر نے مزید کہا کہ پاکستان میں ایک لاکھ کمپنیاں ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہیں جن میں ٹیکس فائلر50 ہزار کمپنیاں ہیں جب کہ قانون میں لکھا ہےکہ کمپنی کی آمدن ہو یا نہ ہو آپریشن ہو یا نہ ہو ریٹرن فائل کرنا ہے، ایس ای سی پی چیئرمین کو خط لکھا ہے، باقی 50 ہزار کمپنیوں کو وہ نکالیں یا میں نکالوں گا، نان فائلر کمپنیوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close