Featuredپنجاب

جنگ کسی کے مفاد میں نہیں، خطے میں امن کیلئے تمام فریقین کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، آرمی چیف

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ خطے کو مسائل سے دور رکھنے اور امن کے لئے تمام فریقین اپنا کردار ادا کریں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور خطے میں امن کے لئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کل دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔ خطے کو مسائل سے دور رکھنے اور امن کے لئے تمام فریقین کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close