Featuredاسلام آباد

وقت آگیا ہے کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کیا جائے، وزیراعظم

اسلام آباد: پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ قوم منی لانڈرنگ کرنے والوں کی تعریف کرنا بند کرے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ قوم منی لانڈرنگ کرنے والوں کی تعریف کرنا بند کرے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں نے ہماری قوم کو نقصان پہنچایا، ہمارے لوگوں کو غربت میں دھکیلا اور اب جمہورت کی آڑ میں پناہ لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جو لوگ پکڑے جارہے ہیں اس سے ہمیں فائدہ ہوگا، عمران خان

وزیراعظم نے کہا کہ ان لوگوں کو کوئی پروٹوکول نہیں دیا جائے گا، عوام کے پیسے لوٹنے والوں کو کہاں ایسا اسپیشل ٹریٹمنٹ دیا جاتا ہے، وقت آگیا ہے کہ ان کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close