Featuredدنیا

خطے میں امن و امان کیلئے شنگھائی تعاون تنظیم کو کردار ادا کرنا ہوگا، وزیراعظم پاکستان

بشکک: پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی سربراہان کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امن و امان کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

کرغزستان کی میزبانی میں ایس سی او سمٹ میں 8 رکن ممالک کے سربراہان حکومت و مملکت شریک ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملکوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے ایس سی او کو عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وائٹ کالر کرائم کے خاتمے کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کو اقدامات کرنے چاہییں۔ پاکستان کے علاوہ روس، چین، بھارت، کرغزستان، تاجکستان، قازقستان اور ازبکستان کے سربراہان شریک ہیں جبکہ اجلاس سے قبل سربراہان مملکت کا گروپ فوٹو سیشن بھی ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس: وزیراعظم عمران کی روسی صدر پیوٹن سے غیر رسمی ملاقات

وزیراعظم عمران خان ایس سی او سمٹ اوپن فورم سے خطاب کریں گے اور مقامی وقت کے مطابق 2 بجے ایس سی او اجلاس کے متفقہ اعلامیے پر دستخط کیے جائیں گے۔

سمٹ سے قبل وزیراعظم عمران خان اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔ سمٹ کے شرکاء کے اعزاز میں کرغزستان کے صدر سوروونیے شریپوویچ کی جانب سے ظہرانہ دیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ظہرانے کے بعد ملاقات کریں۔ وزیراعظم عمران خان سائیڈ لائن پر بیلا روس کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے جس کے بعد وزیراعظم عمران پاکستان کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close