Featuredدنیا

سی پیک حکومت کی سب سے بڑی ترجیح ہے، عمران خان اور چینی صدر کی ملاقات

بشکک: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ سی پیک حکومت کی سب سے بڑی ترجیح ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان شنگھائی تعاون تنظیم کے موقع پر ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چینی صدر نے علاقائی استحکام کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو تسلیم کیا اور دونوں ممالک نے پاکستان چائناکمیونٹی کی تعمیر کے لیے تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں: خطے میں امن و امان کیلئے شنگھائی تعاون تنظیم کو کردار ادا کرنا ہوگا، وزیراعظم پاکستان

چین اور پاکستان نے ’تمام موسمیاتی اسٹریٹجک کوآپریٹو شراکت داری‘ کی بھی توثیق کی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سی پیک حکومت کی سب سے بڑی ترجیح ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close