More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredاسلام آباد

بجٹ ہم منظور کرالیں گے، وفاقی کابینہ ارکان کسی بلیک میلنگ میں نہ آئیں، وزیراعظم عمران خان

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد: پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ ارکان کو بجٹ منظوری کی ٹینشن نہ لینے اور اپوزیشن کی کسی بلیک میلنگ میں نہ آنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں حکومت نے اپوزیشن سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تیار کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے تمام وزرا کو اپوزیشن کی زبان میں ہی جواب دینے کی ہدایت کی اور کہاکہ کابینہ ارکان بجٹ منظوری کی ٹینشن نہ لیں، بجٹ ہم منظور کرالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت گرتی ہے تو گرے، بجٹ منظور نہیں ہوگا، بلاول اور مریم کا ملاقات میں اتفاق

وزیراعظم نے مزید ہدایت کی کہ ارکان کسی بلیک میلنگ میں نہ آئیں، اپوزیشن آپ کو کسی جگہ بولنے نہیں دیتی تو آپ بھی بولنے نہ دیں، اپنے مؤقف سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں، اسمبلی کے ساتھ میڈیا پر بھی اپنے بیانیے پر قائم رہیں اور بھرپور جواب دیں۔

ذرائع کے مطابق وزیرعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن احتجاج کرناچاہتی ہے تو 100 دفعہ کرے لیکن عوام کی زندگی میں خلل ڈالا گیا تو قانون حرکت میں آئے گا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ میں نے ڈرنا نہیں سیکھا اور نہ میں بلیک میل ہوتا ہوں، آپ کو ایڈوائس کرتا ہوں کسی مصلحت کا شکار نہیں ہوں اور اینٹ کا جواب پتھر سے دیں۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
ٹیگز
مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button