Featuredتجارت

تحریک انصاف کی حکومت نے 11 ماہ میں 9.5 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے لئے

کراچی: تحریک انصاف کی حکومت اپنے ابتدائی 11 ماہ میں 9 ارب 50 کروڑ ڈالر کے غیر ملکی قرض لے چکی ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق گزشتہ 11 ماہ کے دوران حکومت نے 9 ارب 50 کروڑ ڈالر کے غیر ملکی قرض لئے ہیں، ان میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے کیش ڈپازٹ کی صورت میں لئے گئے 5 ارب ڈالر شامل نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم پاکستان کا اربوں روپے کے قرضوں کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا اعلان

ذرائع کے مطابق حکومت نے صرف مئی کے مہینے میں مشرق وسطیٰ اور یورپ کے بینکوں سے 54 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے مہنگے قرضے لئے۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت رواں ماہ بیرونی قرضوں کی ادائیگی کرے گی، جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 6 ارب 50 کروڑ ڈالر تک رہ جائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close