More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredاسلام آباد

امیر قطر ، اردگان اور نہ ہی سعودی عرب نے ڈیل کی کوئی بات کی، شیخ رشید

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امیر قطر ، اردگان اور نہ ہی سعودی عرب نے ڈیل کی کوئی بات کی، کسی کو این آراو نہیں ملے گا۔

کسی کو این آر او نہیں ملے گا

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ناصرف این آراو مانگ رہے ہیں بلکہ 90 کے زاویے سے مانگ رہے ہیں لیکن کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ امیر قطر نے ڈیل کی کوئی بات نہیں کی جب کہ نہ اردگان اورنہ ہی سعودی عرب والے نے کوئی بات کی، یہ پیسے دیں اور اپنی جان چھڑائیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول کو 2 مرتبہ معاف کیا لیکن تیسری دفعہ کے بعد گنجائش نہیں، شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن مجرموں کے حق میں تحریک چلانا چاہتی ہے، کریمنل اپنے کرائم بچانے کے لیے اے پی سی بلارہی ہے، یہ اتنے برے پھنسیں گے کہ جان نہیں چھڑا سکیں گے، کمیشن ان پر 5 ہزار ارب کا فراڈ ثابت کرے گا۔ بجٹ سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ بجٹ منظور ہوگا ہمارے 25 سے 30 اراکین ان سے زیادہ ہیں۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
ٹیگز
مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے