Featuredپنجاب

میری گرفتاری ظلم ہے اور ظلم کی حکومت زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتی، رانا ثناء اللہ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے اپنی گرفتاری کو ظلم اور سیاسی انتقامی کارروائی قرار دے دیا۔

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات کیس میں گرفتار ن لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور کی عدالت میں پیش کیا جس نے انہیں 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ رانا ثنااللہ نے اس موقع پر کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کو 6 ماہ بعد کی صورتحال کا پتا نہیں، اپوزیشن حکومت گرا سکتی ہے، رانا ثناءاللہ

اپنی گرفتاری سیاسی انتقام ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں رانا ثناللہ نے کہا کہ یہ ظلم ہے اور ظلم کی حکومت زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتی یہ خدا کا فیصلہ ہے۔ رانا ثناللہ نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسے شرم آنی چاہیے جو کہتا ہے کہ یہ مدینے کی ریاست ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close