Featuredاسلام آباد

وزیراعظم 10 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک، پارلیمنٹرینز کے اثاثوں کی تفصیلات جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹرینز کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں جن کے مطابق وزیراعظم 10 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ انہوں نے بنی گالا زمین کو تحفہ ظاہر کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ارکان قومی اسمبلی کے مالی سال 2018-19 کے گوشواروں کی تفصیلات جاری کردیں۔ وزیراعظم عمران خان 10 کروڑ 82 لاکھ 36 ہزار روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بنی گالہ تجاوزات کیس : چیف جسٹس نے سروے آف پاکستان کے ڈائریکٹرجنرل کوطلب کرلیا

انہوں نے بنی گالا رہائش کی مالیت ظاہر نہیں کی بلکہ بنی گالا زمین کو تحفہ کے طور پر ظاہر کیا ہے۔ وزیراعظم کے ڈالر، پاؤنڈ اسٹرلنگ اور یورو اکاؤنٹس ہیں۔ وہ 2 لاکھ روپے کی 4 بکریوں، 6.2 مربع زرعی اور کمرشل اراضی کے بھی مالک ہیں۔

بشری بی بی

وزیراعظم نے اپنی اہلیہ بشری بی بی کے اثاثوں کی تفصیلات بھی پیش کردیں جن کے مطابق بشری بی بی کے نام بنی گالا میں 3 کنال کا گھر، پاک پتن میں 431 کنال اراضی، اوکاڑہ میں 266 کنال اراضی شامل ہے۔

آصف زرداری 

سابق صدر آصف علی زرداری 66 کروڑ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ ان کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں۔ آصف زرداری اور بیٹے بلاول بھٹو زرداری دبئی کے اقامہ ہولڈر بھی ہیں۔ آصف زرداری کے پاس 1 کروڑ روپے مالیت کے گھوڑے، دیگر جانور اور 1 کروڑ 66 لاکھ روپے کا اسلحہ بھی ہے۔

بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری امیر ترین ارکان قومی اسمبلی میں شامل ہیں اور 1 ارب 54 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ وہ دبئی کے دو ولاز میں حصہ دار ہیں۔

شہباز شریف

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے اثاثوں کی مالیت 18 کروڑ 96 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ ان کی اہلیہ نصرت شہباز کے نام 23 کروڑ روپے اور دوسری اہلیہ تہمینہ درانی کے 57 لاکھ 65 ہزار روپے کے اثاثے ہیں۔ شہباز شریف کے بیرون ملک 14 کروڑ روپے کے اثاثے ہیں اور لندن میں فلیٹ کے مالک بھی ہیں۔

شیخ رشید، شاہد خاقان، رانا ثناء، خورشید شاہ

شاہد خاقان عباسی 60 کروڑ روپے سے زائد کے مالک ہیں جبکہ شیخ رشید احمد کے پاس 3 کروڑ 58 لاکھ روپے کے اثاثے، 8 کروڑ 73 لاکھ کا بینک بیلنس اور 25 لاکھ کےپرائز بانڈ ہیں۔ رانا ثناءاللہ 6 کروڑ 60 لاکھ روپے اور سید خورشید شاہ 6 کروڑ روپے کے اثاثوں ہیں۔

مراد سعید، شہریار آفریدی، پرویز خٹک

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید غریب ارکان قومی اسمبلی میں شامل ہیں۔ ان کے پاس 36 لاکھ نقد اور 15 تولے سونا ہے۔ وفاقی وزیر انسداد منشیات شہریار آفریدی 2 کروڑ کے مالک جبکہ وزیر دفاع پرویز خٹک 13 کروڑ 95 لاکھ کے اثاثے اور ڈھائی کروڑ روپے کا بینک بیلنس ہے۔

دیگر

پی ٹی آئی کے ایم این اے سمیع الحسن گیلانی 1 ارب روپے سے زائد اثاثوں اور وفاقی وزیر علی زیدی 3 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close