More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredاسلام آباد

جس نے جتنا کھایا اور جتنا انجوائے کیا، اس کا اتنا ہی احتساب ہورہا ہے، ندیم افضل چن

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد: وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ ویڈیو سامنے آجانے کے بعد میرے خیال میں جج کو کیس سے الگ کرلینا چاہیئے۔

اے آر وائی نیوزکے پروگرام ”پاور پلے“ میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا ہے ن لیگ پرانی ٹیپ ماسٹر ہے، ویڈیو دو پارٹیوں کا معاملہ ہے، اس میں حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ادارے تباہ ملے ہوں تو راتوں رات معیشت درست نہیں ہوسکتی، ندیم افضل

ان کا کہنا تھا کہ ویڈیو سامنے آجانے کے بعد میرے خیال میں جج کو کیس سے الگ کرلینا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت تحریک انصاف کے وزیر بھی جیلوں میں ہیں، علیم خان تین ماہ جیل میں رہ کر آئے ہیں اور سبطین خان بھی جیل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس نے جتنا کھایا اور جتنا انجوائے کیا، اس کا اتنا ہی احتساب ہورہا ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
ٹیگز
مزید دیکھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button