Featuredاسلام آباد

اپوزیشن رہبر کمیٹی نے چیئرمین سینیٹ کیلئے میر حاصل بزنجو کے نام پراتفاق کرلیا

اسلام آباد: اپوزیشن کمیٹی نے چیئرمین سینیٹ کیلیے بلوچستان نیشنل پارٹی کے میرحاصل بزنجو کے نام پراتفاق کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی پر اپوزیشن کی اعلی قیادت نے مشاورت مکمل کرلی، بلوچستان سے تعلق ہونے کی بنیاد پر میر حاصل بزنجو مضبوط امیدواربن گئے تاہم اپوزیشن جماعتوں کی اعلی قیادت نے راجہ ظفرالحق پربھی اعتماد کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے بھی میر حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ بنانے کے فیصلے پر اعتماد کا اظہار کردیا۔

رہبرکمیٹی اجلاس کے بعد اپوزیشن رہنماؤں نے میڈیا سے بات کی اس موقع پر جے یو آئی (ف) کے رہنما اکرم درانی نے کہا کہ اپوزیشن نے میر حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کیا ہے، آج انتہائی یکجہتی اور محبت سے چیئرمین سینیٹ کے نام پر اتفاق کیا، تمام جماعتیں میر حاصل بزنجو کو اپنا امیدوار مان کر ان کی جیت کی کوشش کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن کا چیئرمین سینیٹ کیلئے راجہ ظفرالحق اور حاصل خان بزنجو کے نام پر غور

مسلم لیگ (ن) کے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکمران سینیٹ اجلاس بلانے سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں تاہم کسی کو جمہوریت اور آئین کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، حکومت کے پاس نمبر پورے نہیں وہ کامیاب نہیں ہوں گے، مسلم لیگ متحد ہو کر چیئرمین سینیٹ کے لے ووٹ دے گی۔

پیپلزپارٹی کے نیر بخاری نے  حاصل بزنجو کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے حاصل بزنجو کا چیئرمین سینیٹ نامزد ہونے کا فیصلہ خوش آئند ہے، میر حاصل بزنجو نے جمہوریت کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں،  حاصل بزنجو چیئرمین سینیٹ منتخب ہوکر آئین کی بالادستی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close