Featuredپنجاب

شیخ رشید نے عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کو مزاج میں ایک جیسا قرار دیدیا

لاہور: پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ 20 جولائی کو عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات ہے، اللہ خیر کرے دونوں کا مزاج ایک جیسا ہے۔

ن لیگ کو مریم نواز نے تباہ کردیا ہے

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو مریم نواز نے تباہ کردیا ہے، پاکستان کی سیاست میں وڈیو کی سیاست ختم ہوگئی ہے، یہ سارے پھنس گئے ہیں، اگر فیصلہ واپس ہواتودوسرے کیس میں سزا ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ بتادیں کہ ایون فیلڈ فلیٹ کہاں سے آئے، شریف خاندان منی ٹریل نہیں دے سکتا، ان کی سیاست صرف یہ ہے ہمیں باہر جانے دیں، وزیراعظم عمران خان نے عربی بادشاہ کو صاف انکار کر دیا ،امید نہیں تھی وہ بادشاہ اپنے ملک جا کر پیسے دےگا لیکن اس نے دے دیئے۔

یہ بھی پڑھیں: امیر قطر ، اردگان اور نہ ہی سعودی عرب نے ڈیل کی کوئی بات کی، شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ ن لیگ کے اندر بھی دو گروپ ہیں،ایک ڈیل والا اور دوسرا جوڈو کراٹے والا،شہباز شریف اور میری پارٹی ایک ہے،شہباز شریف وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہے ہیں۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ شہبازشریف کوحمزہ عزیز ہے،مریم کو نواز شریف عزیز ہے،چورمچائے شور کی فلم نوے دن میں اپنے انجام کو پہنچ جائے گی،ناصر جنجوعہ کبھی ان کے حق میں بیان نہیں دیں گے۔

عدلیہ کو پاکستان کی جمہوریت کا ضامن سمجھتا ہوں

شیخ رشید کا کہناتھا کہ عدلیہ کو پاکستان کی جمہوریت کا ضامن سمجھتا ہوں ، ملک میں آج بھی عظیم ترین ججز موجود ہیں جو جمہوریت کو آگے لیکر جائیں گے، اگر فیصلہ ریورس ہوا تو ان کو دوسرے کیس میں بھی سزا ہوگی جس میں یہ بری ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تہذیب کا کیس بھی نیب میں بھیجنے کا فیصلہ کیاہے،ان کو اللہ معاف کرے تو کرے، میں ان دونوں خاندانوں کو معاف نہیں کروں گا۔

جو آدمی پیسے دینے کیلئے تیار ہے ہم اس سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں

شیخ رشید کاکہناتھا کہ جو جتنا چیخ رہاہے اتنا بڑا کیس اس کے کندھے سے لٹک رہاہے،آنے والے 90 دن بہت اہم ہیں ،وزیرریلوے شیخ رشیدنے کہا کہ جو آدمی پیسے دینے کیلئے تیار ہے ہم اس سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، 42افراد نے زمینوں کے ریونیو دینے ہیں، ایک ماہ کی مہلت ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں واحدہوں جس نے عمران خان کوکہا کہ انہیں باہر جانے دو،عمران خان نے صاف الفاظ میں کہا نہیں ایسا نہیں ہوگا۔ وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ ٹیکسوں کیخلاف تاجروں کی ہڑتال پر شیخ رشید کا کہناتھا کہ کس حکومت کو شوق ہے کہ تاجروں کو ناراض کرے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close