Featuredاسلام آباد

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

نیب ٹیم نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کو احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

عدالت نے شاہد خاقان عباسی کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرتے ہوئے یکم اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان کی گرفتاری جیسے ہتھکنڈوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوسکتے، شہباز شریف

سابق وزیراعظم کو ایل این جی کیس میں نیب نے گذشتہ روز اسلام آباد سے لاہور جاتے ہوئے ٹھوکر نیاز بیگ سے حراست میں لیا تھا۔

نیب ذرائع کے مطابق سابق سیکریٹری پٹرولیم عابد سعید کے وعدہ معاف بننے پر گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

پس منظر؛

(ن) لیگ کے سابق دور حکومت میں اُس وقت کے وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے قطر کے ساتھ ایل این جی درآمد کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔

ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایل این جی کی درآمد اور تقسیم کا 220 ارب روپے کا ٹھیکہ دیا جس میں وہ خود حصہ دار ہیں جب کہ سابق وزیراعظم کا نام بھی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل تھا۔

واضح رہے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ مخصوص کمپنی کو دینے پر تحقیقات کے لیے طلب کیا تھا لیکن وہ نجی مصروفیات کے باعث نیب آفس میں پیش نہیں ہوئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close