Featuredکھیل و ثقافت

کرکٹر عماد وسیم شادی کے بندھن میں بندھ گئے

حسن علی کے بعد قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

قومی کرکٹر عماد وسیم کا نکاح پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی ثانیہ اشفاق سے نکاح ہوا۔

کرکٹر عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کا اسلام آباد میں نکاح

عماد وسیم کے نکاح کی تقریب اسلام آباد کی فیصل مسجد میں سادگی سے ہوئی جس میں اہلخانہ نے شرکت کی۔
عماد وسیم کا ولیمہ 26 اگست کو اسلام آباد میں ہو گا جس میں شرکت کے لیے وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر اہم شخصیات کو دعوت نامے بھجوائے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ 20 اگست کو حسن علی نے بھارتی دوشیرہ سے دبئی میں شادی کی تھی۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close