Featuredکھیل و ثقافت

سری لنکا نے پاکستان میں ون ڈے اور ٹی20 کھیلنے پر اتفاق کر لیا

سری لنکا کا پاکستان میں 3ون ڈے اور 3ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کا اعلان

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ون ڈے اور ٹی20 سیریز کھیلنے پر اتفاق کر لیا ہے اور رواں سال پاکستان ون ڈے اور ٹی20 سیریز کے لیے سری لنکا کی میزبانی کرے گا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز اکتوبر میں کھیلی جانی تھی جو ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہے جس کے بعد 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 میچوں کی سیریز دسمبر میں منعقد ہونی تھی۔

پاکستان اور سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اب اس شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے پہلے ون ڈے اور ٹی20 سیریز کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ٹیسٹ میچ دسمبر میں منعقد ہوں گے۔

نئے شیڈول کے مطابق کراچی تین ون ڈے میچوں کی میزبانی کرے گا جس کے بعد لاہور میں تین ٹی20 میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close