More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredاسلام آباد

چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین کی وزیر اعظم سے ملاقات

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد: وزیر اعظم سے چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین نے ملاقات کی۔

وائس چیئرمین جنرل ژو کلیانگ نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکورٹی اور قیام امن سے متعلق تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، وزیر منصوبہ بندی سمیت سول اور عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔ ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوئی۔

گزشتہ روز وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن چین جنرل ژو کلیانگ نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی تھی

آرمی چیف اور چینی جنرل کے درمیان ملاقات میں باہمی دل چسپی، علاقائی سیکورٹی اور دفاعی تعاون پر گفتگو ہوئی تھی، ملاقات میں مقبوضہ کشمیرکی صورت حال پر خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیر سمیت اہم معاملات پر چین کی حمایت کو سراہا۔ چینی جنرل نے اس موقع پر کہا تھا کہ ہم پاکستان سے اپنے مثالی تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔

آج وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بیلجیم کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے انھیں آگاہ کیا، بیلجیم کے وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
ٹیگز
مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button