Featuredاسلام آباد

کرتارپور راہداری مذاکرات کا چوتھا دور جاری

اسلام آباد: پاک بھارت کرتارپورراہداری سے متعلق مذاکرات کا چوتھا دور جاری ہے

کرتارپورراہداری پر وفود کی سطح کے مذاکرات ستمبر کے پہلے ہفتے ہونے میں کا امکان ہے۔

مذاکرات زیرو پوائنٹ ڈیرہ بابا نانک کے مقام پر ہورہے ہیں ، مذاکرات میں دونوں ملکوں کے تکنیکی ماہرین شریک ہیں اور راہداری کی تعمیر سے متعلق تکنیکی امور پر گفتگو کی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں دریائے راوی پر بنے پل کےتکنیکی پہلوؤں کاجائزہ لیا جائےگا اور پاکستانی وفد بھارتی حکام کو اپنی ورکنگ سے متعلق آگاہ کرے گا۔

پاکستان کی جانب راہداری پرکام تکميل کےمراحل میں ہے جبکہ بھارت کی جانب راہداری پرابھی تک کام 50فیصدتک بھی نہیں کیاگیا۔

راہداری پروفودکی سطح کےمذاکرات ستمبرکےپہلےہفتے میں ہونے کا امکان ہے، ستمبر کے پہلے ہفتے کی تاریخ بھارت کی جانب سےپیش کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ دفترخارجہ نے کرتارپورکھولنے سے متعلق اپنا ہوم ورک تیزکردیا، کرتارپورراہداری کا افتتاح11 نومبرکو پروقارتقریب میں کیا جائے گا ، تقریب سکھ برادری کے بانی باباگرونانک کی سالگرہ سے متعلق ہوگی۔

پاکستان کی جانب سے کرتار پور راہداری پر جاری کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے ، کرتارپورراہداری پرجاری کام 31 اگست تک مکمل کرلیا جائے گا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close