Featuredاسلام آباد

مغربی بارڈر پر 2 مختلف واقعات میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید

اسلام آباد: مغربی سرحد پر ہونے والے واقعے میں پر باڑھ لگانے والوں پر افغانستان کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مغربی بارڈر پر 2 مختلف واقعات میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا ہے۔

ایک واقعہ شمالی وزیرستان میں پیش آیا جہاں پیٹرولنگ پارٹی پر فائرنگ ہوئی، جوابی فائرنگ سے 2 حملہ آور ہلاک ہوئے۔

دوسرا واقعہ دیر میں ہوا جہاں سرحد پر باڑھ لگانے والوں پر افغانستان کی جانب سے فائرنگ کی گئی، افغانستان کی جانب سے فائرنگ سے 3 جوان شہید ہوئے۔

جولائی کے آخر میں بھی شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر پاک فوج کے جوانوں پر سرحد پار سے فائرنگ کی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close