More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredاسلام آباد

کشمیر ایشو پر تمام سیاسی جماعتیں اکٹھی ہیں

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں اور عوام کشمیر کے معاملے پر اکٹھے ہیں

شیخ رشید کا کہنا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات نہیں بنا رہے، بھارت کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔ کشمیر ایشو پر تمام سیاسی جماعتیں اکٹھی  ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو ہے، بات آگے بڑھ چکی ہے۔ افغانستان کے گزشتہ 4 سے 5 دن سے حالات بہت خراب ہیں۔ چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتیں اور عوام کشمیر کے معاملے پر اکٹھے ہیں، نیب اپنی علیحدہ کارروائیاں جاری رکھے گا۔ سپریم کورٹ ملک میں جمہوریت کی ضمانت ہے اور جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے۔ کراچی اور سندھ میں گورنر راج نہیں دیکھ رہا۔

انہوں نے کہا کہ موسم کے ساتھ ساتھ سیاست بدل رہی ہے۔ مرکز اور صوبے میں تھوڑی بہت تبدیلی ہوسکتی ہے۔ موسم کے ساتھ ساتھ سیاست بدل رہی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا عثمان بزدار کے ساتھ کھڑا ہوں۔ میرے سامنے کراچی میں گورنر راج جیسی کوئی بات نہیں ہوئی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ درمیانی راستے کے لوگ بیچ میں موجود ہیں، آصف زرداری کے لوگوں نے پیسے دیے ہیں۔ آصف زرداری ایسے ہیں کہ وہ بانٹ کر کھاتے ہیں، نواز شریف اکیلے کھاتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ اے سی کی سہولت کی بات بہت چھوٹی ہے، پی ٹی آئی کے بعض لوگ خفا ہو جاتے ہیں لیکن اے سی ضرور ملنا چاہیئے۔ جو مکیش کے گانے سنتے ہیں انہیں مکیش کی ٹیپ ملنی چاہیئے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close