Featuredسندھ

انتقامی کارروائیوں سے پیپلز پارٹی کو دبایا نہیں جا سکتا

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سیدہ شہلا رضا نے کہا ہے کہ جب آپ اپنے ہی لوگوں کو انصاف فراہم نہیں کر رہے تو کشمیریوں کو کیسے انصاف دلائیں گے؟

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کےسینئررہنماسیدخورشیدشاہ کی گرفتاری پرردعمل کااظہار کرتے ہوئے سیدہ شہلا رضا کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ کی گرفتاری قابل مذمت ہے

پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری رات نو بجے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،اختیارات کا غلط استعمال کیا جا رہاہے ۔

سیدہ شہلا رضا نے کہا ہے کہ نیب کو مالم جبہ کیس نظر نہیں آتا ،سلیکٹڈ وزیر اعظم عمران خان کی این آر او دینے کی اوقات نہیں ہے،انتقامی کارروائیوں سے پیپلز پارٹی کو دبایا نہیں جا سکتا ۔

حکومت اگر یہ سمجھتی ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں کو گرفتار کر کے حکومت چلا لے گی تو یہ اس کی بڑی بھول ہے ،حکومت بہت زیادہ بوکھلا گئی ہے،اگر کوئی این آر او مانگ رہا ہوتا تو اس طرح گرفتاریاں نہ ہو رہی ہوتیں،سلیکٹڈ وزیر اعظم کی این آر او دینے کی اوقات ہی نہیں ہے ۔

شہلا رضا کا کہنا تھا کہ ہم ان گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں ،ماضی میں بھی احتساب کے نام پر پیپلز پارٹی کی قیادت کو انتقام کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے تاہم اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے ہمیں جھکنے پر مجبور نہیں کر سکتے ۔

ہم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی ہونے والی خلاف ورزیوں پر احتجاج کر رہے ہیں،لیکن یہ کیا بات ہوئی کہ مودی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرے تو غلط اور سلیکٹڈ وزیر اعظم کو  انسانی حقوق کی  سنگین خلاف ورزیوں پر بھی کچھ نہ کہا جائے ،ہم حکومت کے خلاف اپنے احتجاج کو جاری رکھیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ اس وقت ساری دنیا کی نظریں پاکستان پر لگی ہوئی ہیں ،کوئی پاکستان کی طرف نہیں دیکھ رہا ،دنیا نے بھی کشمیر پر پاکستان کا کوئی ساتھ نہیں دیا،بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سے جب ایٹمی جنگ کی بات کی گئی تو پھر دنیا اس طرف متوجہ ہوئی وگرنہ پاکستان کی خارجہ پالیسی مکمل ناکام ہوئی ہے

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close