Featuredدنیا

ایران شام اور یمن میں دہشت گردی کا ذمہ دار ہے

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران دہشت گردوں کا سب سے بڑا اسپانسر ہے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران دنیا کے امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے.انھوں نے کہا کہ ایران نہ صرف دہشت گردوں کا سب سے بڑا اسپانسر ہے، بلکہ شام اور یمن میں بھی دہشت گردی کا ذمہ دار ہے.

امریکا نے ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سےروکنے کے لئے معاہدہ توڑا۔ سعودی عرب پر حملے کے بعد ہم نے ایران پر بڑی پابندیاں لگائیں، رویہ بہتر بنانے تک ایران پر ایسی ہی پابندیاں لگتی رہیں گی.

ہم بین الاقوامی تجارت کو ریفارم کرنا چاہتے ہیں، امریکا اس  معاشی عدم توازن سے نمٹنے کا فیصلہ کرچکا ہے، ماضی میں‌ عالم گیریت کے نام  پر چھوٹی قوموں کو نشانہ بنایاگیا.

امریکا، کینیڈ اور میکسیکوکے درمیاں ناپٹا کو نئے معاہدے سے تبدیل کیا جارہا ہے، برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے ساتھ ہم برطانیہ سے معاہدےکریں گے.

انھوں نے کہا کہ دو دہائیوں پہلے چین کو ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں شامل کیا گیا تھا، امید تھی کہ چین اپنے تجارتی اصولوں، انسانی حقوق میں بہتری لائے گا، لیکن یہ اندازہ غلط ثابت ہوا.

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close