Featuredاسلام آباد

تاجر اور کسان کی ناکامی حکومت کی ناکامی ہے

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ تاجر اور کسان خوشحال نہیں ہوں گے تو مسائل ٹھیک نہیں ہوسکتے۔

سابق وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے تاجر، صنعتکار اور کسان کی ناکامی حکومت کی ناکامی ہے تاجر اور کسان خوشحال نہیں ہوں گے تو مسائل ٹھیک نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ پالیسی اور متعلقہ اداروں پر نظر رکھنا کمیٹی کا کام ہے، حکومت نے مشکل حالات میں فیصلے کرنے کی کوشش کی۔ حکومت معاشی اہداف تاجروں کے ذریعے حاصل کرتی ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ جب تک آپ کو میری اور مجھے آپ کی پالیسی سمجھ نہیں آتی ترقی نہیں ہوسکتی، حکومت کی کوشش ہے کاروبار بڑھے۔

اس سے قبل ایک موقع پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف اب تک پاکستان کی معاشی کارکردگی سے مطمئن ہے، آئی ایم ایف نمائندوں نے کہا ہے کہ معیشت درست راہ پرگامزن ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے جو مستقبل میں معاشی نمو کا باعث ہوگا، معیشت کی بہتری کے لیے بہتر سیکورٹی چاہیئے۔ معیشت کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔

اسد عمر نے کہا کہ عمران خان دلیر فیصلے کرنے کی ہمت رکھتے ہیں، 70 سال سے کشمیریوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے ہر پاکستانی ان کے ساتھ ہے، وزیر اعظم نے جس طریقے سے کشمیر کا مقدمہ لڑا اس سے مسئلے کے حل کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close