Featuredکھیل و ثقافت

فیفا ورلڈ کپ: شائقین شراب تک آسانی سے رسائی حاصل کریں گے

دوحا : فیفا ورلڈ کپ 2022میں سیاحوں اور شائقین کو شراب کی سہولت بھی فراہم ہوگئی

قطری حکومت فٹ بال ورلڈ کپ کے موقع پر غیر ملکی سیاحوں کو دیگر سہولیات کی فراہمی کے ساتھ شراب کی سہولت کی فراہمی کے لیے بھی تیار ہے اس کے علاوہ ایک ملین سیاحوں کا ہدف پورا کرنے کے لیے مسافر بردار بحری جہازوں کے استعمال کی بھی تیاری کی جا رہی ہے۔

قطر کی 2022 فیفا ورلڈ کپ آرگنائزنگ کمیٹی نے کہا کہ دوحا چاہتا ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران شائقین شراب تک آسانی سے رسائی حاصل کریں، زیادہ سے زیادہ سیاحوں  کو قطر لانے کے لیے بحری جہازوں کا استعمال کیا جائے۔

آرگنائزنگ کمیٹی کے چیف ایگزیکٹو ناصر الخطر نے بحرین، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور مصر سے تعلق رکھنے والے شائقین کو ورلڈ کپ پر ملک میں داخلے کی اجازت دینے  کا وعدہ کیا، ان چاروں ممالک نے قطر پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے دوحا کا بائیکاٹ کر رکھا ہے جب کہ قطر ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close