Featuredاسلام آباد

مدارس اصلاحات پر مولانا زیادہ پریشان ہیں

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنی ڈوبتی سیاست بچارہے ہیں

مولانا آزادی مارچ کی تاریخ نہ بدلیں اوراسلام آبادآجائیں۔ قوم پرمولانافضل الرحمان کے سیاسی مقاصدعیاں ہونے چا ہئیں۔

حکومت مدارس میں ریفارمزلارہی ہے جس کی مولاناکوفکرہے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس اصلاحات پرمولانافضل الرحمان زیادہ پریشان ہیں۔اصلاحات سے طلباسیاسی مقاصدکیلئے استعمال نہیں ہوں گے۔

نجی نیوز چینل کے مطابق اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اسٹیل مل کی بحالی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ، گزشتہ حکومتوں کا معاملہ فراموش کرنا قوم پر ظلم کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری خزانے پر بوجھ بننے والے ادارے کی بحالی ضروری ہے ۔ پاکستان اسٹیل کو بحال کرکے اس منافع بخش ادارہ بنانا چاہتے ہیں ۔

اجلاس میں مشیرتجارت عبدالرزاق داﺅد،وزیرنجکاری میاں محمدسومروشریک ، چیئرمین بورڈآف ڈائریکٹرزپاکستان اسٹیل عامرممتازودیگرنے شرکت کی ۔ اجلاس میں پاکستان سٹیل کی بحالی سے متعلق اقدامات اورتجاویز پرغور کیا گیا۔ اجلاس کے شرکا ءکوبتایا گیا کہ پاکستان سٹیل کی بحالی کیلئے چین اورروسی کمپنیوں نے دلچسپی لی ہے۔

علاوہ ازیں عمران خان کی زیر صدارت ہونیوالے حکومتی ترجمانوں کے اجلاس میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اپنی ڈوبتی سیاست بچارہے ہیں،حکومت مدارس میں ریفارمزلارہی ہے جس کی مولاناکوفکرہے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس اصلاحات پرمولانافضل الرحمان زیادہ پریشان ہیں۔اصلاحات سے طلبا سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں ہوں گے۔اس موقع پر حکومتی ترجمانوں کی رائے تھی کہ مولاناآزادی مارچ کی تاریخ نہ بدلیں اوراسلام آبادآجائیں۔ قوم پرمولانافضل الرحمان کے سیاسی مقاصدعیاں ہونے چا ہئیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close