More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredدنیا

مقبوضہ کشمیرمیں سابق وزیر اعلیٰ کی بہن اور بیٹی گرفتار

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

نئی دہلی: مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے خلاف سول سوسائٹی کی خواتین کا احتجاج

مقبوضہ کشمیر میں دفعہ 370 ہٹائے جانے کے بعد 72 روز سے جاری کرفیو اور قابض بھارتی فوج کے مظالم کے باوجود نہتے کشمیری ظلم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں

سیکیورٹی فورسز نے مقبوضہ وادی کے سابق بھارت نواز وزیر اعلیٰ فاروق عبد اللہ کی بہن ثریا اور نوجوان  بیٹی صفیہ کو مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔


بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ کشمیر سے دفعہ 370 ہٹائے جانے کے خلاف سری نگر میں سول سوسائٹی کی خواتین نے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبد اللہ کی بہن ثریا اور بیٹی صفیہ کی قیادت میں بڑی تعداد میں اکٹھے ہو کر زبردست احتجاج کیا ،احتجاجی مظاہرے میں شامل خواتین وادی میں جاری مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کے لئے بازوؤں پر کالی پٹیاں باندھ کر اور ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر شریک ہوئیں۔

سری نگر کے لال چوک پر سیکیورٹی اداروں نے خواتین کو آگے بڑھنے سے روک دیا تاہم خواتین احتجاجی دھرنا دے کر بیٹھ گئیں جس پر سیکیورٹی فورسز نے ثریا اور صفیہ سمیت کئی خواتین کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا

میڈیا نے ثریا بیگم اورصفیہ سےگفتگو کرنے کی کوشش کی تاہم فورسز نے صحافیوں کو سول سوسائٹی کی خواتین رہنماؤں سے گفتگو کرنے سے روک دیا اور کہا کہ میڈیا زیر حراست خواتین سے کسی قسم کی گفتگو سے گریز کرے۔

 

 

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close