Featuredدنیا

سکھوں کا ہندوانتہا پسند تنظیم پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

لدھیانہ: سکھوں کی تنظیم نے بھی آر ایس ایس پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ہندوانتہا پسند تنظیم راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کے خلاف بھارت کے اندر سے ہی آوازیں اٹھنے لگیں۔

سکھوں کی تنظیم اکال تخت کے سربراہ ہرپریت سنگھ نے بھی آر ایس ایس پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تنظیم کے رہنماؤں کے بیانات کو بھی مسترد کردیا۔

ہرپریت سنگھ نے کہا کہ آرایس ایس کے فروغ سے قوم اورملک میں تقسیم پیدا ہوجائے گی، لہذا اس کو روکنا چاہیے، اس کی سرگرمیوں سے ملک میں تفریق جنم لے گی، یہ تنظیم ملک کے مفاد میں نہیں اور اس سے ملک تباہ و برباد ہوجائے گا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close