Featuredاسلام آباد

ملکی تاریخ کے سب سے بڑے فلاحی منصو بے کا افتتاح

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے فلاحی منصو بے کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کردیا 

اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں کامیاب جوان پروگرام کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں وزیراعظم عمران خان سمیت وفاقی وصوبائی وزرا،پارٹی کی مرکزی قیاد ت نے شریک کی۔

پروگرام کے تحت نوجوانوں کو ایک لاکھ روپے تک کا بلاسود جبکہ پچاس لاکھ روپے تک کا کم شرح سود پر قرض مل سکے گا۔

تقریب میں یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کی بڑی تعداد بھی کنونشن سنٹر پہنچی، نوجوانوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر مرکزی ہال اوور فلو ہونے کے باعث ہال کے باہر رہ جانے والے افراد کے لئے بڑی اسکرینیں نصب کر دی گئی ہے تاکہ نوجوان وزیراعظم کا خطاب بڑی اسکرین پر دیکھ سکیں۔

عمران خان کے نئے پاکستان ویژن کے تحت اس پروگرام سے پاکستان کے لاکھوں نوجوان مستفید ہوں گے، کامیاب جوان پروگرام کیلئے اربوں روپے مختص کیے گئے ہیں۔

رواں سال مئی میں وفاقی کابینہ نے ” کامیاب جوان ” پروگرام کی اصولی منظوری تھی ، عثمان ڈار کا کہنا تھا نوجوانوں حکومتی منصوبے سے فائدہ اٹھانے کے لیےتیار ہو جائیں، کامیاب جوان پروگرام ملک کے نوجوانوں کی قسمت بدل سکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close