Featuredسندھ

کراچی: دکان سے پلاسٹک کے انڈے برآمد ، فوڈ اتھارٹی تذبذب کا شکار

کراچی: کلفٹن کی دکان سے پلاسٹک کے انڈے برآمد ہونے پر سندھ فوڈ اتھارٹی تذبذب کا شکار

دکان سے پلاسٹک کے انڈے برآمد ہونے سے متعلق سندھ فوڈ اتھارٹی کے متضاد بیانات سامنے آئے ہیں۔ سندھ فوڈ اتھارٹی پلاسٹک کے انڈوں سے متعلق تذبذب کا شکار ہے

دو روز قبل سندھ فوڈ اتھارٹی نے عوامی شکایت پر کلفٹن کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے پلاسٹک سے بنے انڈے فروخت کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے انڈے کے 102 کریٹ برآمد کیے تھے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پریس ریلیز میں انڈوں سے متعلق ٹائپنگ کی غلطی تھی، انہوں نے اعتراف کیا کہ فوڈ اتھارٹی نے خبر دینے میں جلد بازی کی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی نے ایف آئی آر کٹائی نہ ہی مدعی ہے، متعلقہ تھانے کے تفتیشی افسر کو تحقیقات سے آگاہ کرنے کے لیے خط تحریر کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر کی کاپی اور تفتیش کی تفصیلات بھی مانگی ہیں، حفاظتی اقدام کے تحت دکان سیل کردی گئی ہے۔

سندھ فوڈ اتھارٹی ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک فیملی کی شکایت موصول ہونے کے بعد کارروائی کی گئی، پلاسٹک سے بنے انڈوں کی فروخت کی شکایت پر دکان پر چھاپہ مارا گیا۔

گرفتار ملزمان نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں بتایا تھا کہ مذکورہ انڈے گھارو سے کراچی لاکر سپلائی کئے جاتے ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close