Featuredکھیل و ثقافت

بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی ویمنز اسکواڈ کا اعلان

لاہور:  بنگلہ دیش کیخلاف ہوم ٹی 20 سیریز کیلئے 15 رکنی قومی ویمنز اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کی قیادت بسمعہ معروف کریں گی۔

قومی ویمنز اسکواڈ میں عالیہ ریاض، سدرہ نواز، ناہیدہ خان، ڈیانا بیگ، جویریہ خان، سدرہ امین، عائشہ ظفر، عمیمہ سہیل، ارم جاوید، ثناءمیر، صباءنذیر، سعدیہ اقبال، کائنات امتیاز اور انعم امین شامل ہیں۔

اقبال امام عبوری ہیڈ کوچ اور جمال حسین سٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے جبکہ عائشہ جلیل منیجر، ڈاکٹر رفعت اصغر گل فزیو تھراپسٹ اور زبیر احمد بطور اینالسٹ سکواڈ کے ہمراہ ہوں گے۔

پی سی بی کی ویمنز سلیکشن کمیٹی کی چیف سلیکٹر عروج ممتاز کا کہنا ہے کہ ہوم سیریز کیلئے نئی اور تجربہ کار کھلاڑیوں کے امتزاج پر مشتمل ٹیم کا انتخاب کیا گیا، جون میں دورہ جنوبی افریقہ کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف سیریز قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی پہلی مصروفیت ہے،امید ہے کہ گرین شرٹس اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close