Featuredدنیا

لنڈسے لوہان اور سعودی ولی عہد کے درمیان احترام کا رشتہ ہے

نیویارک: میری بیٹی اورسعودی پرنس کے درمیان تعلقات کی نوعیت ویسی نہیں جیسا لوگ سوچتے ہیں ۔ مائیکل لوہان

امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان کے والد نے اپنی بیٹی اور محمد بن سلمان کے تعلقات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں کے درمیان احترام کا رشتہ ہے۔

لنڈسے لوہان کے والد مائیکل لوہان نے اپنی بیٹی کے سعودی ولی عہد کے ساتھ تعلقات کی خبروں کی تردید کی ہے۔

ایک انٹرویو میں مائیکل نے اپنی بیٹی اورسعودی ولی عہد کے تعلقات کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں صرف دوست ہیں اور دونوں کے درمیان احترام کا رشتہ ہے۔مائیکل لوہان کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کی مشرق وسطیٰ میں بہت سے بااثر لوگوں کے ساتھ دوستی ہے۔

میری بیٹی اورسعودی پرنس کے درمیان تعلقات کی نوعیت ویسی نہیں جیسا لوگ سوچتے ہیں بلکہ دونوں کے درمیان احترام کا رشتہ ہے اور کچھ نہیں۔

لنڈسے اور محمد سلمان کی ملاقات اس وقت ہوئی تھی جب ان کی بیٹی مشرق وسطیٰ میں مہاجرین کی مدد کرنے گئی تھی۔مائیکل نے مزید کہا کسی نے بھی میری بیٹی کے اس اچھے کام کے بارے میں نہیں لکھا جو اس نے شامی پناہ گزین کی مدد کرکے کیا تھا، سب صرف بری باتیں اور افواہیں ہی سننا چاہتے ہیں۔

لنڈسے کے مطابق محمد بن سلمان بہت اچھے انسان ہیں اور وہ جب ان کے ساتھ ہوتی ہے تو خود کو محفوظ سمجھتی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی لنڈسے لوہان میڈیا کی خبروں کی زینت بن چکی ہیں

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close