Featuredدنیا

عراق: حکومت مخالف مظاہرے میں 80 مظاہرین زخمی

بغداد :حکومت جلد سے جلد مظاہرین کے مطالبات کو تسلیم کرنے پر غور کرے۔  آیت اللہ علی السیستانی

عراق کے دارالحکومت میں تحریر اسکوائر پر حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے میں شریک 80مظاہرین زخمی

سکیورٹی فورسز نے  مظاہرین کو وہاں سے ہٹانے کے لیے اشک آور گیس کے گولے پھینکے۔ جس سے دو مظاہرین ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق مرنے والے دو مظاہرین کو سرکی کھوپڑی میں اشک آور گیس کا گولہ لگا تھا جس سے موت واقع ہوگئی ہے۔

عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے کہا ہے کہ حکومت اور عدلیہ مظاہرین کی ہلاکتوں کی تحقیقات جاری رکھیں گی اور تمام زیر حراست افراد کو رہا کردیا جائے گا۔انھوں نے آیندہ چند روز میں نئی انتخابی اصلاحات کا بھی وعدہ کیا ہے۔

شیعہ عالم دین آیت اللہ علی السیستانی نے گذشتہ روز سکیورٹی فورسز پر زوردیا تھا کہ مظاہروں کے دوران میں عدم تشدد کو یقینی بنائیں اور یہ اب ان پر منحصر ہے کہ مظاہرے تشدد کا رُخ اختیار نہ کریں۔ انھوں نے حکومت پر زوردیا تھا کہ وہ جلد سے جلد مظاہرین کے مطالبات کو تسلیم کرنے پر غور کرے

آیت اللہ علی السیستانی کے نمایندے نے کربلا میں جمعہ کے اجتماع پر خطبے میں کہا کہ ’’اب سب سے بڑی ذمے داری سکیورٹی فورسز پر عاید ہوتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close