More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredسندھ

آج عاشقان رسول ﷺ عید میلاد النبی جوش وخروش سے منارہے ہیں

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

محسن انسانیت محبوب خدا آقائے دوجہاں حضرت محمد مصطفیٰﷺکی ولادت باسعادت

آج جشن میلاد النبیﷺ عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔
آج دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی جشن عید میلاد النبی ﷺمذہبی جوش وخروش اورعقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، اس موقع پر عاشقانِ مصطفیٰ مختلف تقاریب اور محافل کا انعقاد کریں گے۔

جشن میلاد النبیﷺ کے موقع پر تمام سرکاری وغیرسرکاری عمارتوں پرچراغاں کیا گیا ہے جبکہ گھروں، مساجد، دفاتر، مارکیٹوں، بازاروں اور شاہراوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔

ملک بھر میں جشن عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں عاشقان رسول ﷺ نے اپنے گھروں کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجا رکھا ہے۔

عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر جلوسوں اور محفلوں کی حفاظت کے لیے وفاقی اورصوبائی حکومتوں کی جانب سے سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

وفاقی درالحکومت سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں جلوس اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

کراچی میں مرکزی جلوس کھارادر سے برآمد ہوکر نشترپارک میں اختتام پذیر ہوگا، پشاور کا مرکزی جلوس میلاد چوک سے برآمد ہوگا، لاہورکا مرکزی جلوس دہلی دروازے سے برآمد ہوگا۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close