Featuredدنیا

انسانیت کی خدمت کا اعلیٰ ترین ایوارڈ ایدھی فاؤنڈیشن کے نام

منامہ: ایدھی فاؤنڈیشن کو بحرین کے سب سے معتبر ترین عیسیٰ ایوارڈ برائے خدمتِ انسانیت 2019 سے نوازا گیا۔

عیسی ایوارڈ تقریب کا انعقاد بحرین کے دارالحکومت منامہ میں الفتح کمپاؤنڈ کے عیسیٰ تقافتی سینٹر کے گرینڈ سیلیبریشن ہال میں کیا گیا۔

اس معتبر ایوارڈ کا نام بحرین کے مرحوم شیخ عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ کے نام پر رکھا گیا ہے جنہیں ایک عظیم حکمران اور ہمدرد انسان کے نام سے جانا جاتا ہے۔

بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسیٰ آل خلیفہ کی جانب سے ایک عظیم الشان شاہی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں چیئرمین ایدھی فاؤنڈیشن فیصل ایدھی کو ایک ملین ڈالر کے ساتھ خالص سونے کا تمغہ اور تعریفی اسناد سے بھی نوازا گیا۔

ایوارڈ کی تقریب میں عالمی شہرت یافتہ شخصیات کے ساتھ ساتھ سرکاری اور کمیونیٹی کے وفود نے بھی شرکت کی۔

عیسیٰ ایوارڈ برائے خدمت برائے انسانیت کی بنیاد بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے 2008 میں رکھی تھی جو کہ بین الاقوامی جیوری کی سفارشات کے بعد دیا جاتا ہے۔

اس ایوارڈ کو بحرین کا سب سے بڑا ایوارڈ سمجھا جاتا ہے جو کہ انسانیت کی خدمت کرنے والی کسی شخصیت یا ادارے کو  دیا جاتا ہے۔

پہلا ایوارڈ ملائیشیا کی خاتون ڈاکٹر جمیلا محمود کو دیا گیا تھا۔ دوسرا ایوارڈ ایک بھارتی ڈاکٹر اچوتا سماتا، تیسرا ایوارڈ مصر کے بچوں کے کینسر کے ایک ہسپتال اور چوتھا ایوارڈ پاکستان کی تنظیم ’ایدھی فاؤنڈیشن‘ کو دیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close