Featuredکھیل و ثقافت

پی ایس ایل کے پانچویں سیزن میں دنیا کرکٹ کے کھلاڑی پاکستان آنے کو تیار

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن میں حصہ لینے والے دنیا کرکٹ کے نامور کھلاڑی بھی پاکستان آنے کو تیار ہیں۔

پی ایس ایل کے سیزن فائیومیں انگلینڈ کے 7، جنوبی افریقا کے 6، ویسٹ انڈیز کے 5، آسٹریلیا اور افغانستان کے تین تین، سری لنکا کے دو جبکہ نیپال اور نیوزی لینڈ کے ایک ایک کھلاڑی ایکشن میں‌ نظر آئیں گے۔

 انگلینڈ

معین علی، ہیری گرنی، ایلکس ہیلز، کرس جارڈن، لیام پلنکٹ، عادل رشید اور جیسن رائے نے بھی پاکستان میں کھیلنے کی حامی بھر لی

جنوبی افریقا

ہاشم آملہ، جے پی ڈومنی، کولن انگرام، ریلے روسو، ڈیل اسٹین اور عمران طاہر بھی پاکستانی میدانوں میں ایکشن دکھائی گے

 ویسٹ انڈیز

کارلوس بریتھ ویٹ، ڈائن براوؤ، ایون لوئس، سنیل نارائن اور کیورن پولارڈ بھی پی ایس ایل سیزن فائیو میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

آسٹریلیا کے ڈین کرسٹن، بین کٹنگ اور کرس لین بھی پاکستان میں کھیلنے کو تیار ہیں۔

افغانستان کے کھلاڑی محمد نبی، مجیب الرحمان اور راشد خان ڈارفٹنگ کے لیے دستیاب ہوں گے

سری لنکا کے اینجلو میتھیوز اور تھیسارا پریرا بھی رواں سال پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے۔ اسی طرح نیپال کے سندیپ لمیچانے اورنیوزی لینڈ کے  کولن منرو  بھی پی ایس ایل میں ایکشن دکھائیں گے۔

آسٹریلیا کے ڈیل اسٹین  پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بن رہے ہیں

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close