More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredکھیل و ثقافت

دوسرا پریکٹس میچ پاکستان نے 7 وکٹوں پر 386 رنز بنالیے

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

پرتھ: دوسرے پریکٹس میچ کے کپتان اسد شفیق نے آسٹریلیا الیون کے خلاف شاندار سنچری بنا ڈالی۔

دوسرے پریکٹس میچ کے پہلے روز پاکستان نے آسٹریلیا الیون کے خلاف 7 وکٹوں پر 386 رنز بنالیے، اسد شفیق نے 101 رنز کی ناقابل شکست شاندار اننگز کھیلی۔

کاشف بھٹی 55 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، شان مسعود 76 اور بابر اعظم 63 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، امام الحق 44 رنز بنا کر نمایاں رہے، عابد علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ حارث سہیل 2، محمد رضوان 22 اور افتخار احمد 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

آسٹریلوی لیگ اسپنر لائیڈ پوپ نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، گرانٹ اور اوکلے نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹیسٹ کپتان اظہر علی بخار اور گلے میں انفیکشن کے باعث پریکٹس میچ کا حصہ نہیں بن سکے ان کی جگہ اسد شفیق نے کپتانی کے فرائض انجام دئیے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close