Featuredپنجاب

مولانا فضل الرحمان کی سیاست دم توڑ گئی ہے

لاہور : مولانا کے دھرنے سے کشمیر کاز کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے اور کشمیریوں نے اسے سازش قرار دیا ہے

نواز شریف اور آصف زرداری کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہو گئی ہے

وزیر ریلوے نے مولانا کے دھرنے کو کھایا پیا کچھ نہیں اور گلاس توڑا بارہ آنے کے مصداق قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ دھرنے کے بعد مولانا فضل الرحمان کی سیاست دم توڑ گئی ہے، مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے کشمیر کاز کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے اور کشمیریوں نے اسے سازش قرار دیا ہے

ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری، فریال تال پور اور دیگر پلی بار گین کی طرف آرہے ہیں اور چار سے چھ ماہ میں نتیجہ نکل آئے گا اوراونٹ کسی نہ کسی کروٹ بیٹھ جائے گا . انہوں نے کہا کہ زمہ داری سے کہتا ہوں خورشید شاہ کے سوا سب پلی بارگین پرہیں جب کہ صرف حمزہ شہباز اور خورشید شاہ پھنسے ہوئے ہیں۔

سیاست اور جنگ میں موسم کو دیکھا جاتا ہے اور میں نے مولانا فضل الرحمان سے کہا تھاکہ آپ نہ آئیں. عمران خان کا مقدر اچھا تھا کہ مولانا فضل الرحمان آئے اور انہوں نے اچھی تعداد اکٹھی کی لیکن اس میں انہیں کسی دوسری سیاسی جماعت یا عوام کی پذیرائی نہیں مل سکی. مولانا فضل الرحمان نے اب راستے بند کرنا شروع کر دئیے ہیں جو آئین و قانون کے خلاف ہے اور وہ اس کی زد میں آئیں گے وہ جو راستے بند کر رہے ہیں وہاں سے ٹرالر اور ٹرک گزرتے ہیں اور اس کا کاروبار کرنے والے پختون بیلٹ سے تعلق رکھتے ہیں جو خود ہی راستے کھلوا لیں گے اور اس اقدام کی مولانا کی سیاست کو ضرور سزا ملے گی.

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بہت ہوچکا زیادہ بیماری بیماری نہ کریں کہیں یہ نہ ہو کہ یہ فلم ہی الٹی ہوجائے، جائیں باہر علاج کراکر واپس آئیں ہم ان کا انتظار کر رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے فالورز کا بڑا شدید رد عمل ہے کہ ہم نے احتساب کیلئے ووٹ دیا تھا اور چوروں، لٹیروں اور ڈاکوؤں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے. انہوں نے نواز شریف کی علاج کے لئے بیرون ملک روانگی کے حوالے سے کہا کہ ایک راستہ نکل رہا ہے جس سے دونوں کیلئے بہتری ہے،دونوں پر ڈیل، ڈھیل یا کوئی اور تاثر نہیں جائے گا اور معاملہ عدالت کے انصاف پر چلا جائے گا،

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تسلیم کرتا ہوں ملک میں مہنگائی ہے، گڈ گورننس نہیں تاہم عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close