Featuredاسلام آباد

ریحام کی سوشل میڈیا پرعمران خان پرتنقید

اسلام آباد:عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا کہ عمران خان نے ملک کے ساتھ بے وفائی کی ہے اور انہیں اپنے کئے کا پھل مل رہا ہے۔

ریحام خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے۔ جہاں عمران خان پرتنقید کی ہے۔

ریحام خان نے کہا کہ عمران خان ملک کے ساتھ دھوکہ کر رہے ہیں۔ آپ نے لوگوں کے ساتھ بے وفائی کی ہے۔آپ کو اپنے کئے کا پھل مل رہا ہے۔ سال 2014 میں آپ نے دھرنا کیا تھا۔ اب آپ کے خلاف فضل الرحمٰن دھرنا کر رہے ہیں


ریحام خان نے نواز شریف کے کنبے کا بچاؤ کرتے ہوئے بھی عمران خان کو گھیرا۔

گزشتہ دنوں عمران خان نے سابق وزیر اعظم کی بیٹی مریم نواز کو جیل میں "ڈائٹ کوک” بھیجنے سے منع کردیا تھا۔ اس بات کو لیکر ریحام نے کہا نواز شریف کا کنبہ ہر طرح کی مشکلوں کا سامنا کرسکتا ہے۔

ریحام خان نے کہا کہ آپ کا لیڈر تو ایک دن بھی جیل میں نہیں رہ سکتا ہے۔ آج آپ نے مریم نواز کو ڈائٹ کوک دینے سے منع کردیا ہے۔ اگر آپ کے لیڈران کو بھی جیل میں کوک پینے سے منع کردیا جائے تو سوچئے کیا ہوگا۔ اگر آپ بھی جیل جائیں گے توآپ کے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک ہوگا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close