Featuredاسلام آباد

عاصم سلیم باجوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی مقرر

اسلام آباد :  لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو چیئرمین سی پیک اتھارٹی تعینات کردیا 

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کی بطور چیئرمین سی پیک اتھارٹی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس کے تحت عاصم سلیم باجوہ 4سال کےلیےسی پیک اتھارٹی کےچیئرمین رہیں گے۔

ٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سمری وزیر اعظم آفس کوبھجوائی تھی اور کہا تھا کہ وزیراعظم کی منظوری پرتقرری کانوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

مسودے کے مطابق وزیراعظم اتھارٹی چیئرپرسن،ایگزیکٹوڈائریکٹرز،ارکان کی تعیناتی کریں گے ، چیئر پرسن، ایگزیکٹو ڈائریکٹرز اور ارکان کی تعیناتی چار سال کیلئے ہوگی، اتھارٹی کا چیف ایگزیکٹو 20 گریڈ کا سرکاری آفسر ہو گا۔

مسودہ میں کہا گیا سی پیک اتھارٹی کا دفتروفاقی دارالحکومت میں بنایا جائے گا اور اتھارٹی پاکستان، چین میں مختلف شعبوں میں مزید تعاون کا تعین کرے گی اور جوائنٹ کوآپریشن، جوائنٹ ورکنگ گروپ میں رابطے کا کردار ادا کرے گا۔

یاد رہے 8 اکتوبر کو صدر مملکت عارف علوی نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر دستخط کئے تھے ، جس کے تحت وزیراعظم عمران خان سی پیک اتھارٹی کے سربراہ ہوں گے اور سی پیک اتھارٹی آرڈیننس کا اطلاق پورے پاکستان میں ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close