Featuredاسلام آباد

لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد : لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے بحیثیت جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے عہدے چارج سنبھال لیا ہے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا نے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا چارج سنبھال لیا

لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے سال2018 سےجی ایچ کیو میں چیف آف جنرل اسٹاف کی ذمہ داریاں انجام دیں۔

جنرل ندیم رضا نے1985میں انفنٹری کی دس سندھ رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ رہے جب کہ جنوبی وزیرستان میں انفنٹری ڈویژن کی کمان کی۔

جنرل ندیم رضا دسمبر دوہزارسولہ میں کور کمانڈر راولپنڈی کی اہم پوزیشن پر تعینات ہوئے، وہ اگست دوہزار اٹھارہ سے جی ایچ کیو میں چیف آف جنرل اسٹاف کی اہم ترین ذمہ داری پر تعینات تھے۔

گزشتہ سولہ سالوں کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی میں سے دس چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پر کام کرچکے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا گزشتہ سال اگست میں چیف آف جنرل اسٹاف بنے تھے جو آرمی چیف کے بعد دوسرا اہم ترین عہدہ ہے، انہوں نے جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ کام بھی کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close