Featuredتجارت

پی آئی اے کے ماہانہ خسارے میں کمی آئی ہے

اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا کہ قومی ایئر لائن کی بحالی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے

وزیرِ اعظم  کی زیر صدارت ہوابازی ڈویژن سے متعلق معاملات پر اجلاس ہوا جس میں عمران خان نے کہا کہ قومی ایئر لائن کی بحالی اور اسے منافع بخش ادارہ بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

اجلاس میں ملکی ہوائی اڈوں کے بہتر انتظام اور مسافروں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات کی فراہمی کے لئے کیے جانے والے فیصلوں پر عمل درآمد میں پیش رفت اور مستقبل کے لائحہ عمل کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ہوابازی ڈویژن سے متعلق معاملات، خصوصا پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز میں حالیہ اصلاحات کے ثمرات اور ملکی ہوائی اڈوں کے بہتر انتظام کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

چیئرمین پی آئی اے ائیر مارشل ارشد محمود نے اجلاس کو بتایا کہ قومی ائیرلائن میں اصلاحات کے خاطر خواہ ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں،جہاں ایک طرف قومی ائیر لائنز کی پروازوں میں 47 پروازوں کا اضافہ کیا گیا ہے اور دو نئے جہاز پی آئی اے فلیٹ میں شامل کیے گئے ہیں وہاں پی آئی اے کے ماہانہ خسارے میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کارکردگی میں مزید بہتری لانے اور ادارے کو منافع بخش ادارہ بنانے کے لئے پی آئی اے کی موجودہ انتظامیہ شب و روز مصروفِ عمل ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے پی آئی اے میں جاری اصلاحات کے عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی ایئر لائن کی بحالی اور اسے منافع بخش ادارہ بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close