Featuredکھیل و ثقافت

فالو آن شکارکی قومی ٹیم پر وائٹ واش کا خطرہ منڈلانے لگا

ایڈیلیڈ ٹیسٹ: قومی ٹیم آسٹریلیا کے 589 رنز کے جواب میں 302 رنز پر ڈھیر ہو کر فالو آن کا شکار ہوئی۔

دوسرے اور آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں فالو آن کا شکار ہونے والی قومی ٹیم کے سر پر وائٹ واش کا خطرہ منڈلانے لگا۔

آسٹریلیا کے کپتان نے پاکستان کو دوبارہ بیٹنگ کی دعوت دی تو پہلی اننگز کے 287 رنز کے خسارے میں موجود پاکستانی بلے باز دوسری اننگز میں بھی لڑکھڑا گئے۔

پہلی اننگز میں دو رنز بنانے والے امام الحق دوسری اننگز میں بھی ناکام ثابت ہوئے اور اپنا کھاتا کھولے بغیر ہی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

قومی ٹیم کے آؤٹ آف فام کپتان اظہر علی کی دوسری اننگز بھی پہلی اننگز کی طرح 9 رنز تک محدود رہی اور دونوں بار اظہر علی نے اسٹیون اسمتھ کو کیچ تھمایا۔

پہلی اننگز میں نروس نائنٹیز کا شکار ہونے والے بابراعظم دوسری اننگز میں صرف 8 رن کے مہمان ثابت ہوئے۔

تیسرے روز کھیل کا اختتام ہوا تو پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 39 رنز بنا لیے تھے اور قومی ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے اب بھی مزید 248 رنز درکار ہیں۔ شان مسعود 14 اور اسد شفیق 8 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close