Featuredکھیل و ثقافت

لیگ اسپنر بولر نے پاکستانی بلے بازوں کو بیٹنگ کرنا سکھا دیا

ایڈیلیڈ: پاکستانی لیگ اسپنر بولر یاسر شاہ نے ٹاپ آرڈر کو بیٹنگ کا بھرپور سبق سکھایا۔

دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن بابر اعظم اور یاسر شاہ نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور 105 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔194 رنز پر پاکستان کو ساتواں نقصان بابر اعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا، بابر اعظم نے 95 رنز بنائے۔

بابر اعظم کے بعد محمد عباس نے یاسر شاہ کا ساتھ دینے کی ٹھانی اور وکٹ بچاتے ہوئے یاسر شاہ کو کھیلنے کا موقع دیا۔

یاسر شاہ اور محمد عباس نے پاکستان کے اسکور کو آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا اسی دوران یاسر شاہ نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی سنچری اسکور کی ۔  281رنز پر محمد عباس کی مزاحمت دم توڑ گئی ، وہ 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے لیکن یاسر شاہ کے ساتھ مل کر انہوں نے 87 قیمتی رنز جوڑے

عباس کے بعد موسیٰ خان نے یاسر شاہ کا ساتھ دینے کی ٹھانی لیکن 302 رنز پر یاسر شاہ آؤٹ ہوگئے ، انہوں نے 113 رنز کی یادگار اننگز کھیلی۔

لیگ اسپنر یاسر شاہ نے پاکستانی بلے بازوں کو بیٹنگ کرنا سکھا دیا، یاسر دورہ آسٹریلیا میں سنچری بنانے والے دوسرے پاکستانی بن گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close