Featuredسندھ

بلاول دوسرے صوبوں پر تو تنقید کرتے ہیں اپنا صوبہ نظر نہیں آتا

کراچی : بلاول کو اپنا صوبہ نظر نہیں آتا ، دوسرے صوبوں پر تو تنقید کرتے ہیں

گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کی رہنما نصرت سحر عباسی نے کہا ہے کہ ان کے اپنے صوبے میں بے گناہ بچیوں کو کاری قرار دے کر قتل کیا جارہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نصرت سحر عباسی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کو سندھ میں بسنے والوں کی کوئی پرواہ نہیں، ہم لوگ 11سال سے افسوسناک واقعات پر ماتم کررہے ہیں،11سال کی بچی کو کاروکاری کا الزام لگاکر مار دیا گیا،11سال کی بچی کو ابھی ان باتوں کا ادراک ہی نہیں ہوگا،2019میں 50خواتین اور28مردوں کو کاروکاری پر مارا گیا۔

انہوں نے کہا کہ واقعات میں اضافے کی وجہ پولیس تفتیش میں غفلت ہے، جب تک ذمہ داروں کو سزائیں نہیں دی جائیں گی اس طرح کی وارداتوں میں کمی نہیں آئے گی، ایک شخص کو بھی سزا ملے گی تو دوسرے بھی ڈریں گے، ایسے واقعات کے ذمہ داروں کو سرعام سزا دینا چاہیے، بلاول بھٹو دوسرے صوبوں پر تو تنقید کرتے ہیں۔

نصرت سحر عباسی نے کہا کہ بلاول دوسرے صوبوں میں جاکر باتیں کرتے ہیں اپنا صوبہ نظر نہیں آتا، ان کے اپنے  صوبے میں لوگ کتے کے کاٹنے سے مررہے ہیں، سندھ میں بے گناہ بچیوں کو کاری قرار دے کر قتل کیا جارہا ہے

نصرت سحر عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے متعدد وزارتیں اپنے پاس رکھی ہوئی ہیں کیا وہ سپرمین ہیں؟ دعوے بڑے بڑے مگر نتائج بالکل صفر ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close