Featuredخیبر پختونخواہ

بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول نہیں دیا جائے

پشاور: بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل والوں کو پیٹرول نہیں ملے گا

خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت میں ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول دینے پر پابندی عائد کردی گئی۔

ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول نہ دینے کی پابندی کے احکامات ڈپٹی کمشنر محمد علی اصغر نے جاری کیے۔

اعلامیے کے مطابق ٹریفک پولیس کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام پیٹرول پمپ مالکان کو حکم جاری کیا گیا کہ وہ ہیلمٹ نہ پہننے والوں‌ کو پیٹرول فروخت نہ کریں‌، حکم نامے کی خلاف ورزی پر پیٹرول پمپ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں‌ لائی جائے گی۔

ہیلمٹ پہننے سے موٹرسائیکل سوار خود کو محفوظ سمجھتا ہے اور اُس کی زندگی خوفناک حادثات سے متاثر نہیں ہوتی۔

انسان زندگی کے لئے چہرہ اور سر بہت اہمیت رکھتاہے، سر پر چھوٹی سی چوٹ انسان کی موت کا باعث بن سکتی، اس لئے ہیلمٹ پہننے سے کسی بھی حادثے میں سر اور آنکھیں محفوظ رہتی ہیں۔ ہیلمٹ دھوپ، دھول، مٹی سے محفوظ رکھتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close