More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredاسلام آباد

اللہ کا شکر ہے معیشت مستحکم ہورہی ہے

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج پھر کہتا ہوں گھبرانا نہیں، اللہ کا شکر ہے معیشت اب مستحکم ہورہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میری پوری توجہ معیشت کو مستحکم کرنے پر ہے، جب تک معیشت بہتر نہیں ہوگی سرمایہ کاری نہیں آئے گی، آج پھر کہتا ہوں گھبرانا نہیں ہے۔

ڈیجیٹل پاکستان وژن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عالمی ادارے بھی کہہ رہے ہیں پاکستان کی معیشت مستحکم ہورہی ہے، گزشتہ حکومت نے روپے کی قدر مصنوعی طور پر برقرار رکھی تھی، ہماری پوری توجہ اب ڈیجیٹل پاکستان کی طرف ہوگی۔

ڈیجیٹل پاکستان پروجیکٹ ہمارے نوجوانوں کے لیے مفید ہے، ڈیجیٹل پاکستان پروجیکٹ میں خواتین بھی شرکت کریں گی، ڈیجیٹل پاکستان کے ذریعے عالمی سطح پر جدت کی طرف جائیں گے، ای گورننس کی طرف جائیں گے جس سے عوام کو سہولت ملے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ای گورننس سے نچلی سطح پر کرپشن کو ختم کیا جاسکے گا، ای گورننس سے لائنوں میں کھڑا نہیں ہونا ہوگا، ہم پوری کوشش کررہے ہیں لیکن ہمیں مزاحمت کا سامنا ہے، مزاحمت کے باوجود مسائل کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، گڈ گورننس کے لیے اقدامات پر مزاحمت کا سامنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سائبر سیکیورٹی کی طرف جائیں گے، پوری قوم سے کہا تھا گھبرانا نہیں ہے لیکن کچھ بڑے گھبرا گئے تھے آج پھر کہتا ہوں گھبرانا نہیں ہے، ہم بھی خامیوں سے سیکھنے کی کوشش کررہے ہیں، گورننس کے معاملات کو بہتر کررہے ہیں۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close