More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredانٹرٹینمنٹ

مہوش حیات کی سابق صدر پرویز مشرف کی حمایت

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اداکارہ مہوش حیات سابق صدر پرویز مشرف کے حق میں بول پڑیں

اداکارہ مہوش حیات نے ٹوئٹر پر سابق صدر پرویز مشرف کی اسپتال کی ایک ویڈیو شیئر کی۔

مہوش حیات نے ویڈیو کے کیپشن میں صدر پرویز مشرف کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ آئیے ایک لمحے کے لئے سیاست کو ایک طرف رکھ دیتے ہیں، یہ شخص ہمارے ملک کاصدر  رہ چکا ہے اور ہر مشکل وقت میں انہوں نے ہماری رہنمائی کی۔


اداکارہ نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ آپ انہیں پسند کرتے ہوں یا ان سے نفرت کرتے ہوں، وہ سُنے جانے کے مستحق ہیں

اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ کیا قانون کسی بھی شخص کو جرم ثابت ہونے تک بے گناہ قرار نہیں دیتا؟

واضح رہے کہ پاکستان کے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کرنے پر سنگین غداری کا مقدمہ چل رہا ہے۔

اداکارہ مہوش حیات کے اس ٹوئٹ پر  مداحوں نے بھی ان کی حمایت کرتے ہوئے اپنے ردِعمل کا اظہار کیا۔

 صارفین نے اداکارہ مہوش حیات کے کیپشن سے اتفاق کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کی حمایت کی۔

 

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close