Featuredکھیل و ثقافت

ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے میڈلز کی سنچری مکمل کر لی

کھٹمنڈو:  ساؤتھ ایشین گیمز میں انعام بٹ نے ریسلنگ میں تیسرا گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔ 

کھٹمنڈو میں جاری ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے میڈلز کی سنچری مکمل کر لی ہے، پاکستان ایونٹ میں اب تک 29 سونے، 31 چاندی اور 46 کانسی کے تمغےحاصل کر چکا ہے۔

پاکستان کے انعام بٹ نے 92 کلوگرام کی باؤٹ میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔

ہینڈ بال میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو شکست دیکر گولڈ میڈل جیتا، پاکستان نے بھارت کو 29-28 سے شکست دی۔

فینسنگ کے ٹیم ایونٹ میں پاکستان نے کانسی میڈل اپنے نام کر لیا جب کہ پاکستان نے باکسنگ میں بھی 2 کانسی کے میڈل حاصل کیے۔ پاکستان کے محمود الحسن اور نقیب اللہ نے کانسی کے تمغے جیتے۔

ٹینس میں عقیل خان اور مزمل مرتضیٰ نے انفرادی مقابلوں میں کانسی کے میڈلز جیتے۔  پاکستان نے ٹینس کے مینز ڈبلز ایونٹ میں بھی 2 کانسی کے میڈل حاصل کیے۔

ویٹ لفٹنگ کے  مقابلے میں نوح بٹ اورحنظلہ بٹ نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

کھٹمنڈو میں جاری ساؤتھ ایشین گیمز میں اسکواش میں طیب اسلم نے سونے کا تمغہ جیت لیا جب کہ شوٹنگ میں گلفام جوزف نے سلور میڈل حاصل کیا تھا۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close