Featuredاسلام آباد

قانون ہاتھ میں لینے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کریں گے

اسلام آباد :  کالا کوٹ پہننے والے قانون کے محافظ ہیں، وکلا کی کالی بھیڑوں نے قانون کو آئے دن ہاتھ میں لینے کا وطیرہ بنالیا ہے

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لاقانونیت کوکسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا ، وکلا کی کالی بھیڑوں نے قانون کو ہاتھ میں لینے کا وطیرہ بنالیا ہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کریں گے

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا قانون کے رکھوالوں نے اسپتال کومیدان جنگ بنایا ، وکلا کے اسپتال پرحملےکی مذمت کرتے ہیں، وکلا بگڑے ہوئے طوفان کی طرح اسپتال سے ٹکرارہے تھے۔

وزیراعظم نے چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی اور پنجاب کو واقعے پر ایکشن لینے کی ہدایت کی گئی ہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لاقانونیت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا، قانون کا یونیفارم پہننے والوں کو قانون کی پاسداری کرنا ہوگی، مریضوں، تیمارداروں ، ڈاکٹرز کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے ، قانون حرکت میں آئے گا اور طریقہ کار اختیار کرے گا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close